لاہور(نامہ نگار)انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والا ڈھٹائی سے جھوٹ بولتا ہے۔سابق حکومت نے جان بوجھ کر معیشت کو سبسڈی کا زہریلا ٹیکہ لگایا۔ اربوں روپے کی اراضی ٹرانسفر کرانے والا چور چور کی صدائیں دے رہا ہے۔خان صاحب پہلے القادر ٹرسٹ کی زمینوں اور ادائیگیوں کا حساب دیں،2جولائی کو تاریخی جلسہ نہیں،پریڈ گراؤنڈ میں صرف ہلہ گلہ ہو گا۔