الحمراء میں پنجاب کی ثقافت کی عکاسی کرتا ہیرٹیج کا آغاز 

Jun 30, 2022


لاہور(کلچرل رپورٹر) الحمراء میں پنجاب کی ثقافت کی عکاسی کرتا تین روزہ ہیرٹیج فسٹ کا آغاز ہوگیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء فرحت جبیں نے ایگزیکٹوڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے کے ہمراہ فن دستکاری کی نمائش کا افتتاح کرکے تین روزہ تقریبات کا آغاز کیا۔ انہوں نے نمائش میں آویزاں سٹالز دیکھے اور اس کاوش کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ الحمراء کے پلیٹ فارم سے پنجاب کی روایات پھل پھول رہی ہیں،خوشی ہے نئی نسل کو اپنی ثقافتی حسن کو دیکھنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔ سربراہ پنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے نے اس موقع پر کہا کہ ہیرٹیج فسٹ پنجاب کی سرزمین کی خوشبو کو عام کرنے کا ذریعہ ثابت ہوگا۔ثمن رائے نے کہا کہ فوک موسیقی،فن دستکاری،صوفیانہ کلام،شام موسیقی میں ملک کے نامور گلوکار پرفارم کریں گے۔اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر پکار ثمن رائے نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء کو خیر سگالی جذبات کے تحت سوونیئر پیش کیا۔ہیر ٹیج فسٹ میں پنجاب بھر کی آرٹس کونسل کے نمائندگان نے سٹالز لگائے ہیں جنہیں دیکھنے والوں کی بڑ ی تعداد پسند کر رہی ہے،زندہ دلان ِلاہور کے لئے بہت خوش کن امر ہے انہوں ایک ہی چھت تلے پنجاب بھر کے ثقافتی رنگ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

مزیدخبریں