لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے ان تمام کمپنیوں ، اداروں اور مردوخواتین کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے حرمت سود کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والے بینکوں کا بائیکاٹ کیا ۔ لوگوں نے اپنے پیسے نکلوا لئے ہیں ۔ان میں بڑے بڑے کاروباری ادارے بھی شامل ہیں ۔اور صرف ایک دن میں کروڑوں روپے نکلوالئے گئے ہیں ۔اور یہ مہم تیزی سے جاری ہے ۔انہوں نے الخدمت فاونڈیشن کے صدر عبدالشکور کا بھی شکریہ ادا کیا انہوں نے یتیم بچوں کی کفالت کے نظام کی مجبوری کے سوا دیگر پراجیکٹوں کی رقوم غیر سودی بینکوں میں منتقل کرنیس کا فیصلہ کیا ہے ۔
حرمت سود کے فیصلے کو چیلنج کرنیوالے بینکوں کا شہری بائیکاٹ کر رہے ہیں: فرید پراچہ
Jun 30, 2022