راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ، گاڑیوں ، رکشوں ، موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی سامان سے محروم ہوگئے تھانہ کینٹ کو محمد اصغر نے بتایا کہ مری روڈ پر میں نے بینک سے تین لاکھ 84 ہزار روپے کی رقم نکلوائی اچانک دو موٹر سائیکل سوار آئے اور مجھ سے گن پوائنٹ پر رقم چھین کر فرار ہوگئے تھانہ رتہ امرال کو عادل خان نے بتایا کہ بابو لعل حسین روڈ پر میں اپنے گھر کے باہر موجود تھا اچانک دو موٹر سائیکل سوار آئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 15 ہزار روپے کی نقدی ، شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نیو ٹائون کو نعمان خالد نے بتایا کہ نیو کٹاریاں میں دو مسلح افراد مجھ سے گیارہ ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ گنجمنڈی کو محمد فیصل نے بتایا کہ اکال گڑھ میں میرے رہائشی کمرے سے سلائی مشین کی ایک لاکھ80 ہزار روپے مالیتی باڈیاں چوری کرلی گئیں تھانہ وارث خان کوشیخ وارث علی نے بتایا کہ جھنگی محلہ میں میرے گھر کے تالے توڑ کر اڑ ھائی لاکھ روپے کی نقدی اور چھ تولہ وزنی طلائی زیورات چوری کرلئے گئے تھانہ ائرپورٹ عبداللہ قاسم نے بتایا کہ ڈھوک منشی میں اچانک ایک لڑکا موٹر سائیکل پر آیا اسلحہ نکالا اور مجھ سے موٹر سائیکل نمبرALX - 1915 اور 40 ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگیا ۔
تھانہ نیو ٹائون کو سید عمر امتیاز نے بتایا کہ ڈبل روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار لڑکوں نے مجھے روک کر گن پوائنٹ پر ساڑھے چھ ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لئے تھانہ سول لائن کو زبیر احمد نے بتایا کہ لالکڑتی میں دو مسلح موٹر سائیکل سوار مجھ سے لیپ ٹاپ ، نقدی ، تعلیمی اسناد چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کومحمد فیاض نے بتایا کہ کری روڈ سے میرا رکشہ نمبرRIU - 3625 چوری ہوگیا تھانہ بنی کو ملک شاہد محمود نے بتایا کہ اصغر مال سکیم سے میرا کیری ڈبہ نمبرFDT - 6433 چوری ہوگیاتھانہ وارث خان کو آصف سعید نے بتایا کہ امر پورہ چوک سے میرا رکشہ اپلائیڈ فار چوری ہوگیاتھانہ بنی کو شاہد نواز نے بتایا کہ چاندنی چوک میں میرا کیری ڈبہ نمبرABV - 292 چوری ہوگیاتھانہ چونترہ کو محمد عابد نے بتایا کہ سنگرال میں تین ڈاکو مجھ سے نقدی ، موٹر سائیکل نمبرRIL - 2515 چھین کر فرار ہوگئے تھانہ پیرودھائی کو حارث رضا نے بتایا کہ خیابان سرسید میں میرا موٹر سائیکل نمبرRIM - 727 چوری ہوگیا۔