اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں شہری نقدی، کاروں ، موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے تھانہ سبزی منڈی کو وراثت نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے 1لاکھ 94ہزار روپے گاڑی کی اصل رجسٹریشن بک اور کارڈز چھین لئے، تھانہ شالیمار کو ڈاکٹر محمد اسلم بھٹی نے بتایا کہ ڈی ایچ اے میں گھریلو ملازمہ نے گھر سے 8لاکھ روپے مالیتی پرائز بانڈز نقدی 95ہزار روپے چوری کرلئے، تھانہ سہالہ کو قربان علی نے بتایا کہ ڈھوک اعوان میں نامعلوم افراد نے دکان میں گھس کر 1لاکھ 2ہزار روپے اور موٹر سائیکل RIL-5588 چھین لئے تھانہ گولڑہ کو سید عدنان حسین نے بتایا کہ ڈی بارہ ون میںنامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے موٹر سائیکل AMN-914چھین لیا، تھانہ سہالہ کو فیصل قدیر نے بتایا کہ ڈی ایچ اے میں نامعلوم موٹرسا ئیکل سواروں نے ہنڈا70موٹرسائیکل AFY-9401چھین لیا، تھانہ کوہسار کو طلحہ خالد نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے موبائل فون پرس اور دیگر کاغذات چھین لئے، تھانہ کوہسار کو وقار احمد نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے 1لاکھ30ہزار روپے چھین لئے تھانہ ترنول کو اشفاق اللہ نے بتایا کہ ڈھوک پراچہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موبائل فون نقدی اور دیگر کاڑڈز چھین لئے ۔
تھانہ ترنول کو محمد عرفان نے بتایا کہ سرائے خربوزہ میں نامعلوم افراد نے موبائل فون اور 30ہزار روپے چھین لئے، تھانہ بنی گالہ کے علاقے کری شہر سے محمد عادل کی گاڑی263 ADZ-تھانہ کوہسار کے علاقے بلیو ایریا سے منصور خان کی کرولا کار QY-774، تھانہ رمنا کے علاقے جی الیون تھری سے محمد یوسف کاہنڈا125 موٹر سائیکل BPL-522،تھانہ کھنہ کے علاقے خان اکبر ٹائون سے سجاد حسین صدیقی کا ہنڈا70موٹر سائیکل ALY-9213، تھانہ کوہسار کے علاقے ناظم الدین روڈ سے عبدالحمید میر کا موٹر سائیکل BVL-295، تھانہ بہارہ کہو کے علاقے حمزہ ٹائون سے شاہد ایاز کا موٹرسائیکل GTL-5639، تھانہ شالیمار کے علاقے ایف الیون مرکز سے خواجہ محمد علی کا ہنڈا70موٹرسائیکل RIR-3095،تھانہ لوہی بھیر کے علاقے بحریہ ٹائون سے محمد سعید کا موٹرسائیکل CHC-9942، تھانہ لوہی بھیر کے علاقے سواں گارڈن سے سیف الملوک کا موٹر سائیکل BHN-606، تھانہ سبزی منڈی کے علاقے ناکہ گندم گودام کے علاقے میں ہیڈ کانسٹیبل بہار علی کا موٹرسائیکل یا ما ہا دھوم اپلائیڈ فار چوری ہو گئے۔