گستاخانہ جسارتوں میں تیزی سوچی سمجھی عالمی سازش ہے ، حامد موسوی 

Jun 30, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ  توہین رسالت کے واقعات ،گستاخانہ جسارتوں میں تیزی سوچی سمجھی عالمی سازش ہے کاظمین میں، امام تقی  الجواد ؑ کا روضہ اقدس ہدایت کا سرچشمہ اور حاجات کی قبولیت کا وسیلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہادت حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے موقع پر مرکزی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کے کیساتھ ہی  ایام تقوی کے پروگرام عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے۔ ،آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ تمام آئمہ اہلبیت ؑ کی پیشانیوں پر شہادت کا نشان عظمت آفتاب و مہتاب کی طرح جگمگا رہا ہے نویں امام محمد تقی علیہ السلام نے دین و شریعت کو اہل اقتدار و اغیار کے حملوں سے بچاتے ہوئے صرف 25سال کی عمر میں جام شہادت نوش کیا ۔
شیعہ سنی مورخین متفق ہیں کہ امام محمد تقی علم و دانش اور کمال عقل و ادراک میں اپنے زمانے کے تمام انسانوں سے افضل تھے علم، تقوی ،زہد، سخاوت میں ممتاز و منفرد اور آباء کی مثل تھے ،الہی احکام اور دین مصطفوی ؐ کیلئے امام محمد تقی علیہ السلام کی فداکاری و جانثاری ہر عہدکے حریت پسندوں کیلئے مشعل راہ رہے گی ۔

مزیدخبریں