مقدمات دہشت گردی،اقدام قتل خصوصی عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد  5ملزموں کو ڈسچارج کر دیا     

Jun 30, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج حامد حسین نے اقدام قتل، کارسرکار میں مداخلت اور دہشت گردی کے مقدمے میں 5ملزموں کو پولیس کی جانب سے بے گناہ قرار دیئے جانے پر ڈسچارج کر دیا، ملزموں محمد خان ، محمد بشارت ، ملک ندیم حیدراور چوہدری خرم شہزاد کے خلاف تھانہ چونترہ پولیس نے 324/353/186PPC,7ATAکی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے ملزموں نے اپنے کونسل کے ذریعے عدالت میں درخواست قبل از گرفتاری کرالی ، گزشتہ روز پولیس نے عدالت کو رپورٹ پیش کی کہ مذکورہ ملزمان مقدمات میں بے گناہ ہیں، عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد ملزموں کو ڈسچارج کر دیا۔

مزیدخبریں