منشیات فروشی، شراب سپلائی  کے الزام میں4 افراد گرفتار 



راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سٹی نے ملزم کامران حید رسے ایک کلو590گرام چر س برآمد کرلی ریس کور س پولیس نے ملزم واجد سے140گرام چرس برآمد کی سول لائنز پولیس نے ملزم یوسف سے05لیٹر شراب برآمد کی۔
 چوری کیس میں ملازمہ گرفتار 
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ویمن کوراجہ مشاہد نے درخواست دی کہ مدعی نے دو ہفتے قبل سیکٹر ایف سیون ٹو میں اپنے گھر میں ملازمہ رکھی جس نے 27جون کو گھر سے ملکی و غیر ملکی کرنسی اور ایک انگوٹھی چوری کر لئے ۔ پولیس نے ملزمہ سویرا کو گرفتار کرکے فارن کرنسی 800 یورو،800مصری پاؤنڈز،250 برطانوی پاؤنڈزاور 2ہزار پاکستانی روپے برآمد کرلئے ۔

ای پیپر دی نیشن