پنڈی گھیب(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کامران صغیر نے کہا ہے کہ اہلیانِ پنڈی گھیب کے خلوص اور محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا،پنڈی گھیب کے لوگ انتہائی شفیق اور عزت دینے والے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرانسفر کے سلسلے میں اپنے اعزاز میں منعقدہ مختلف الوداعی تقاریب میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا,اسسٹنٹ کمشنر کامران صغیر کا کہنا تھا کہ زندگی کی پہلی باضابطہ تعیناتی تحصیل پنڈی گھیب میں ہوئی تو ڈر تھا کہ معلوم نہیں وہاں لوگ کیسے ملینگے مگر جدید دور کے باوجود یہاں پر لوگوں کے دلوں میں حیا,خلوص اور محبت برقرار ہے,یہ اپنے افسران کو بیلوث عزت دیتے ہیں , اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا مگر بس اتنا کہنا چاہونگا کہ زندگی میں جہاں کہیں بھی گیا تو پنڈی گھیب کی اپنی پہلی پوسٹنگ کو ہمیشہ یاد رکھونگا۔
,اپنی استعداد کار کے مطابق عوام کو ہر جائز کام میں ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی,یہاں پر موجود مختلف سرکاری اداروں کے افسران کیساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن رہا اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا,اہلیانِ پنڈی گھیب نے جو عزت دی وہ تادمِ زندگی یاد رہے گی اِس علاقے سے جانے سے قبل دل افسردہ ہے مگر ٹرانسفر پیشہ وارانہ زندگی کا جزو ہے جسے قبول کرنا پڑتا ہے الحمداللہ مطمئن ضمیر کیساتھ یہاں سے جا رہا ہوں اور اِس محبت,عزت اور خلوص کا ہمیشہ طلبگار رہونگا۔