حضرو ( نمائندہ نوائے وقت)حضرو دریائے سندھ اور غازی بروتھا نہر میں نہاتے ہوئے تحصیل حضرو کے 3نوجوان ڈوب کر جاں بحق ، حضرو اور نواحی علاقوں میں پڑنے والی شدید گرمی اور بدترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے چھچھ بھر کے نوجوانوں نے دریائے سندھ اور غازی بروتھا نہر کا رخ کر لیا اٹک خورد کے مقام پر شمس آباد کا اصغر نامی نوجوان نہاتے ہوئے پانی کی نذر ہو گیا جبکہ سیف اللہ جس کا تعلق نرتوپہ سے ہے دریائے سندھ جلالیہ کے مقام پر جبکہ نرتوپہ گائوں کا یاسر غازی بروتھا نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے،تین نوجوانوں کی ڈوب جانے کی وجہ سے چھچھ کی فضا سوگوار ہو گئی نوجوانوں کی میتوں کی تلاش کا کام جاری ہے ۔
اٹک خورد کے مقام پر شمس آباد کا اصغر، دریائے سندھ جلالیہ میں نرتوپہ کاسیف اللہ ، غازی بروتھا نہر میں یاسر نامی نوجوان ڈوب گئے
Jun 30, 2022