شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) پی پی 139کے کنوینئر و امیدوار چوہدری شہبا ز چھینہ نے کہا ہے کہ ہماری قیادت کے نزدیک سیاست نہیں ریاست مقدم ہے وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی توانائیاں اورصلاحیتیںپاکستان کی بقاء اورپاکستانیوں کی بہبودکیلئے وقف کردی ہیںان کاخلوص اورصادق جذبہ وطن پرستوں کیلئے نویدسحر ہے،عوام نے حکومت سے جو توقعات وابستہ کی ہیں وہ ضرورپوری ہوں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرچوہدری سرفراز احمد چھینہ اور چوہدری کامران علی ورک و دیگر موجود تھے، چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا متحدہ حکومت اپنی دوررس اصلاحات کے بل بوتے آئینی مدت پوری کرے گی ۔
ہماری قیادت کے نزدیک سیاست نہیں ریاست مقدم ہے: شہبا ز چھینہ
Jun 30, 2022