بدترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری مشکلات کا شکارہیں،راجہ جواد


گوجر خان(نامہ نگار) گوجرخان میں بدترین بلاشیڈول کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش سے شہری  مشکلات کا شکار ہیں ۔ کاروباری سرگرمیاں معطل جبکہ پانی کا بحران بھی پیدا ہو گیا ہے اربابِ اختیار عوام کی برداشت کا امتحان نہ لیں ۔ احتجاج میں حالات کسی کے کنٹرول میں نہیں ہونگے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کے صدر حاجی راجہ محمد جواد نے  ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ایکسئن گوجرخان اور ایس ڈی او سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ایکسئن کا کہنا تھا کہ شیڈول کے علاہ فورس لوڈ شیڈنگ بھی ہو رہی ہے جسے کم زیادہ کرنے میں انہیں کوئی اختیار حاصل نہیں لوڈ شیڈنگ کا مکمل شیڈول کل جاری کر دیں گے ۔
راجہ محمد جواد نے کہا کہ مہنگائی اور توانائی کی بچت کی آڑ میں کاروبار بند کرانے کی حکومتی پالیسی سے تاجروں کو زندہ درگور کر دیا ہے ۔ اس پر  بجلی گیس کے بھاری بلوں نے رہی سہی کسر پوری کر دی ۔اب لوڈ شیڈنگ کی انتہا سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے ۔ گوجرخان میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف ماضی میں ہونے والے مظاہروں میں قیمتی جانی نقصان کے علاہ بھاری مالی نقصان اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچا جبکہ جی ٹی روڈ پندرہ سے بیس گھنٹے بلاک رہی ۔راجہ محمد جواد نے اس حوالے سے مسلم لیگ ن گوجرخان کے رہنما راجہ بابر کرامت سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا گیا تاکہ احتجاج کے لئے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن