شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ممتاز مذہبی سکالر و مداح اہلبیت میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا ہے کہ معیشت اجتماعی دانش اور مستقل پالیسیوں سے درست ہو گی، پاکستان میں موجود وسائل، ذخائر اور ذرائع پر کبھی توجہ نہیں دی گئی، ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں نے معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے، سیاستدان معیشت، قومی سلامتی اور قومی اداروں پر سیاست نہ کریں، ذاتی مفادات اور سیاسی بقاء کی جنگ میں عوام، اداروں اور ملی یکجہتی کو تقسیم کرنے سے گریز برتا جائے، اپنے ایک بیان میں میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا کہ ملکی حالات میں سدھار کی خاطر اجتماعی دانش اور مستقل پالیسیوں پر کام کیا جائے، تعلیم، زراعت اور صنعت پر قومی پالیسی بنائی جائے تاکہ آئندہ تشکیل پانیوالی کوئی بھی حکومت اس کو تبدیل نہ کر سکے، غربت بے روزگاری اور افلاس تیزی سے بڑھ رہا ہے تعلیم جیسی اہم نعمت سے بھی عوام محروم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں سے معیشت کو نقصان پہنچا :میاں افتخار حسین
Jun 30, 2022