شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)انصاف ویلفیئر ونگ کے سابق ضلعی صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی فتح کا سہرہ سجا کر ایک بار پھر اپنی عوامی مقبولیت ثابت کرے گی۔ قوم کا عمرا ن خان پر اعتماد کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، غیور پاکستانی پی ٹی آئی کو برسر اقتدار اور عمران خان کو وطن عزیز کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جمہوری و آئینی حکومت گرانے کی سازش میں شامل مفاد پرست عناصر کبھی قوم کا اعتماد حاصل نہیں کرسکیں گے۔ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں اپنی واضح جیت دیکھ کر حکمران اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور مختلف حربوں سے پی ٹی آئی کی جاری احتجاجی تحریک کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ شیخوپورہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے چاہنے والوں کا شہر ہے جس میں 17جولائی کو ہونے والا ضمنی انتخاب کا معرکہ عمران خان کے بااعتماد کارکن چوہدری خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ کے نام رہے گاوہ بھاری اکثریت سے فتح اپنے نام کریں گے جس کے بعد شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے سفرکا آغاز ہوگا۔