راجہ صغیر احمد بھاری اکثریت سے کامیاب ہو ں گے،راجہ عباس پپو 


کہوٹہ ( نامہ نگار)کونسلر راجہ عباس پپو اور کامران کیانی آف بگلہ راجگان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی پی سات سے مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار راجہ صغیر احمد بھاری اکثریت سے کامیاب ہو ں گے۔
 راجہ صغیر احمد نے حمزہ شہباز کو ووٹ دیکر احسان کیا ہے جس کا صلہ دینا ن لیگ کے ورکرز کی اولین ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہارکونسلر راجہ عباس پپو اور کامران کیانی آف بگلہ راجگان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا راجہ صغیر احمد نڈر بے باک لیڈر ہیں اوران کا کئی نسلوں سے مسلم لیگ(ن) سے تعلق ہے انہوں نے کہا کہ اب ہمارے معاشرے میں ایک گروہ پیدا ہو گیا ہے جس کا وطیرہ الزام تراشی ہے۔کسی پر الزام لگا نا آسان ہے لیکن ثابت کرنا مشکل ہو تا ہے۔ الزام تراشی کی سیاست کر نے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چا یئے۔

ای پیپر دی نیشن