ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ایچ ایم سی روڈ،عثمان کھٹڑ،گڑھی سکندر،احاطہ روڈ،پرہونے والے تعمیراتی کام کی سست روی پرسردار،راقب زمان خان کی زیرقیادت علاقہ کے عوام کاسخت احتجاج،سردارراقب زمان خان نے محکمہ شاہرات پنجاب کے ذمہ دارحکام اورصحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ احاطہ عثمان کھٹڑ،ایچ ایم سی روڈ،کی ازسرنوتعمیرکاکام کچھوئے کی رفتارمیںجاری ہے،اورسخت گرمی کے اس موسم میںمتذکرہ روڈپرروزانہ آٹھ،دس گھنٹے تک مسلسل ٹریفک جام رہتی ہے،انہوںنے کہاکہ شائداحاطہ عثمان کھٹڑ،ایچ ایم سی روڈکے اطراف میںبسنے والے ھزاروںخاندانوںکی بدقسمتی ہے کہ یامحکمہ شاہرات پنجاب کے ذمہ دارافسران اورمقررہ ٹھیکیدار،اوراس کے عملہ کوکوئی بازپرس کرنے والانہیں،کہ گزشتہ سال بھرسے زیادہ عرصہ سے شروع ہونے والاکام ابھی تک متذکرہ روڈکے اطراف میںنالے نالیوںکاکام بھی مکمل نہیںکرپائے،جبکہ ایچ ایم سی ہرونالہ پل نزدسلاٹرھاوس ٹیکسلا،پرکام کی بندش اورانتہائی سست روی کے نتیجہ میںایچ ایم سی روڈ،احاطہ عثمان کھٹڑسے گزرنے والے اوراطراف میںبسنے والے ھزاروںخاندانوںکے افرادآمدورفت کے ضمن میںسخت الجھن اورمصیبت میںمبتلاء ہیں،کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہتی ہے،جس کے نتیجہ میںنظام زندگی بری طرح متاثرہوکررہ گیاہے،سردارراقب زمان خان نے مزیدکہاکہ ایچ ایم سی روڈ،عثمان کھٹڑاحاطہ ،حطارانڈسٹریل سٹیٹ ھزارہ ڈویژن کوملانے والاواحدبڑا،روڈہے،جسے بین الصوبائی شاہراہ بھی کہاجاتاہے،مگرمتذکرہ روڈپرٹریفک کے نظام پربلاوجہ تعطل پیدا کرناا ورروڈکاکام بروقت مکمل نہ کرناکس قانون پرعمل درآمدکااشارہ ظاہرکرتاہے۔
احاطہ عثمان کھٹڑ،ایچ ایم سی روڈ،کی ازسرنوتعمیرکاکام کچھوئے کی رفتارمیںجاری،سخت گرمی روزانہ کئی گھنٹے ٹریفک جام رہتی ،سردارراقب زمان خان
Jun 30, 2022