بھارتی شدت پسند حکمران قدرت کے غضب کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں:چوہدری طاہر 

Jun 30, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئر مین چوہدری طاہر مجیدنے کہا ہے کہ ناموس مصطفیؐ کی توہین کو عالمی سطح پر جرم قرار دیا جائے، مسلمان بیدار ہو چکے ہیں بھارتی شدت پسند حکمران قدرت کے غضب کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں عالمی دنیا خامو شی تو ڑے ہندوستان کی حکومت مجرموں کو گرفتار کرنے کی بجائے مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہے، ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔

مزیدخبریں