کنور نوید جمیل کی صحتیابی اور تندرستی  کیلئے پاکستان بھر میں آیت کریمہ کا ورد

Jun 30, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)نجی اسپتال میں زیر علاج ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کی صحتیابی اور تندرستی کیلئے پاکستان کے مختلف شہروں سمیت اندرون سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی اور آیت کریمہ کا ورد کرایا گیا اور خصوصی دعا کرائی گئی۔اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں آیت کریمہ کا ورد کرایا گیاجس میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،ڈپٹی کنوینر وسیم اختر،اراکین رابطہ کمیٹی،سی او سی کے اراکین،مرکزی شعبہ جات کے اراکین بھی موجود تھے۔رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کی مکمل صحتیابی اور تندرستی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرائی۔

مزیدخبریں