کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی کو عذاب بنادیا ہے ،حکومت کے الیکٹرک کو اپنی تحویل میں لیکر عوام کو مکمل بجلی دستیاب
کرئے ،پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنا ہے تو عوامی اُمنگوں کے تحت فیصلے کرنا ہونگے ،مہنگائی پر مہنگائی کے فیصلے عوام میں مایوسیوں کو جن دے رہے ہیں ،ملک کی اکثریت عوام معاشی طور پر کسمپرسی کی حالت سے گذر رہی ہے ،حکومت غریبوں کو کسی بھی قسم کا ریلیف دینے میں ناکام ہے ،بجلی کے ستائے سڑکوں پر آکر احتجاج کریں تو ان پر لاٹھی چارج کردیا جاتا ہے ،عوام اپنے حق کیلئے کدھر جائیں ،ماڑی پور میں بجلی سے پریشان عوام پر بدترین پولیس لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہیں ،کراچی کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک فوری بند کیا جائے ،حکومتی معاشی پالیسیوں نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے ،سندھ حکومت عوامی نمائندگی کرتے ہوئے عوام کے مفاد میں فیصلے کرئے کے الیکٹرک کو لوشیڈنگ سے روکا جائے ،کراچی کی تمام اسٹیک ہولڈر جماعتیں عوام کو بجلی وگیس کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے کردار ادا کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور حکمران طفل تسلیوں سے کام چلا رہے ہیں ،حکومت غریبوں کو ریلیف نہیں دے سکتی تو بار بار مہنگائی کے تحفے بھی نہ دے،ملک میںبجلی ہے نہ گیس ہے مہنگائی اور بیروزگاری نے غریب سے جینے کا حق چھین لیا ہے ، ملک کے عوام معاشی بدحالی کا شکار اور حکومتی معاشی پالیسیوں سے بیزار ہوچکے ہیں ،اپوزیشن اور حکومتی اتحادی حکمرانوں کو عوام کی معاشی تکالیف اور خودکشی جیسے وا قعات سے آگاہ کریں ،عوام معاشی طور پر بہت شدید پریشان ہیں یہی صورتحال رہی تو عوام کو سڑکوں پر آنے سے کوئی روک نہیں سکے گا۔