ملکی ترقی کیلئے انسانی وسائل کا بہتر استعمال ضروری: پروفیسر جی  ایم قمر

Jun 30, 2022


ملتان (سپیشل رپورٹر) نامور ماہر معیشت اورماہر تعلیم پروفیسر جی ایم قمر نے کہاہے کہ انسانی وسائل کے بہتراستعمال کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ  ہمیں یہ سوچناہے کہ ہمارے ذہین لوگ اپنی مہارتیں بیرون ممالک میں کیوں استعمال کررہے ہیں جوفائدہ ان سے مغربی ممالک نے اٹھایا وہ ہم کیوں نہیں اٹھاسکے۔انہوں نے کہاکہ جوڈاکٹراورانجینئرفرانس،جرمنی ،لندن اورمشرق وسطیٰ میں خدمات دے رہے انہیں پاکستان واپس لانے کے لئے سنجیدہ کوششیں ہونی چاہیے۔حکومت انہیں یہاںسہولیات  فراہم کرے اور  ان کی ٹریننگ کرے ،ہم جتنا بھی انفراسٹرکچربنالیں جب تک ہمارے پاس کام کرنے والے ماہرین نہیں ہوں گے اس انفراسٹرکچر کاکوئی فائدہ نہیں ہوگا انہوں نے کہاکہ سی پیک  روڈ ٹومارکیٹ ہے۔

مزیدخبریں