حکومت کی الٹی گنتی شروع نجات کیلئے عوام جھولیاں پھیلا رہے‘ مسز شاہدہ احمد 

Jun 30, 2022


خانیوال( خبر نگار) تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد نے کہا کہ امپورٹڈحکومت کے دن گنے جاچکے ہیں الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے مہنگائی نے ہر طبقے کی نیندیں اڑا دی ہیں عوام کش حکومت سے نجات حاصل کرنے کے لیے ہر گھر میں جھولیاں پھیلائی جا رہی ہیں وہ یہاں معززین علاقہ اور صحافیوں سے بات چیت کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ 2جولائی کو عمران خان کی کال پر پوری قوم سراپا احتجاج ہو گی۔ 
ملتان میں ایک ہی روز
 16 مقامات سے ڈینگی مچھر برآمد
ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ صحت کی ٹیموں نے گزشتہ ایک روز کے دوران شہر کے 16 مختلف مقامات سے ڈینگی مچھر ملنے کی تصدیق کی ہے جس میں 15 ان ڈور جبکہ ایک آوٹ ڈور شامل ہے۔محکمہ صحت کی ٹیموں نے بوسن ٹاؤن سے تین ڈینگی مچھر برآمد کئیاسی طرح موسی پاک ٹاؤن سے چار شیر شاہ ٹاؤن سے بھی چارجبکہ شاہ رکن عالم ان ڈور پانچ مختلف سائیٹ سے ڈینگی مچھر کے پازیٹو کیس ملے ہیں۔

 میٹرک پریکٹیکل کا پرچہ آؤٹ 
ہونے کی افواہ‘ ملتان بورڈ کی تردید
ملتان(خصوصی رپورٹر) تعلیمی بورڈملتان کے زیراہتمام ہونے والے میٹرک کے پریکٹیکل کا پرچہآؤٹ ہونے کی افواہ پھیل گئی گزشتہ روز میڑک کا کیمسٹری کا پریکٹیکل تھا یہ افواہ پھیل گئی کہ پرچہآؤٹ ہوگیاتاہم بورڈحکام نے فوری طور پرا س کی تردید کی کہ ایسا ایشو لاہور بورڈمیں ہوا ہے ملتان میں ایساکوئی معاملہ نہیں ہوا، اس لئے تمام پریکٹیکل شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

تحصیل ہسپتال میلسی کی ایکسرے مشین ناکارہ‘ مریض دھکے کھانے پر مجبور
 میلسی (  تحصیل رپورٹر   ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں 1976سے نصب ایکسرے مشین آئے روز خراب رہنے لگی مریض دھکے کھانے پر مجبور ہو گئے۔تین سال قبل سیمینز کمپنی کا موبائل ایکسرے یونٹ بھی پنجاب ہیلتھ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی طرف سے ایکسرے روم میں نصب کیا گیا مگر وہ بھی خرابی  کی وجہ سے ناکارہ پڑا ہے سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ طبی سہولیات کی فراہمی اور مشینری پر توجہ دی جائے۔

مزیدخبریں