کرونا: ایک جاں بحق پانچ سے 11سال کے بچوں کی ویکسینیشن جلد ہو گی: وزیر صحت


اسلام آباد (خبرنگار )قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 15ہزار 462 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 541 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 3.50فیصد رہی اور وائرس سے متاثرہ ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ  100مریضوں کی حالت نازک ہے۔ دوسری طرف وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ این سی او سی روزانہ کی بنیاد پر کرونا صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔ اومیکرون میں بڑے شہروں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ہمیں خوفزدہ ہونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں لیکن احتیاط لازمی کی جائے تاکہ اضافہ بڑے حادثے میں تبدیل نہ ہو۔ مذہبی اجتماعات کے دن قریب آرہے ہیں۔ ان دنوں میں کرونا بڑھنے کے امکانات موجود ہیں۔ کم ٹیسٹ ہونے سے مثبت کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں۔ 85% تک ہماری قوم ویکسین لگوا چکی۔ بوسٹر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جا چکا ہے جو یومیہ 10 لاکھ تک لگائی جا رہی ہیں۔ ایک دو ماہ میں 5 سال سے 11 سال کے بچوں کی بھی ویکسینیشن شروع ہو جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...