اسلام آباد‘ ریاض‘ مکہ مکرمہ (نامہ نگار‘ نوائے وقت رپورٹ‘ ممتاز احمد بڈانی) ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ عیدالاضحی 10 جولائی اتوار کو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوا۔ پاکستان میں کہیں سے بھی ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیںہوئی۔ دوسری جانب سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق حج 8 اور عیدالاضحی 9 جولائی کو ہوگی۔