لندن (عارف چودھری) اسحاق ڈار نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا۔ میری وطن واپسی میں وزیراعظم شہباز شریف کی رضامندی شامل ہے۔ نواز شریف کے حکم پر جولائی کے چوتھے ہفتے پاکستان جا رہا ہوں۔ نیا پاکستانی پاسپورٹ مل چکا ہے۔ ڈاکٹر نے بھی اجازت دیدی ہے۔ پاکستان واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہئے۔ نواز شریف کا حکم کافی ہے۔ مجھے تحریک انصاف کی حکومت نے انتقام کا نشانہ بنایا۔ میرے خلاف ایک ہی کیس ہے جو جھوٹ پر مبنی ہے۔ وطن واپسی سے پہلے میرے وکلاء عدالت سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کریں گے۔
واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا‘ شہباز کی رضامندی بھی شامل: اسحاق ڈار
Jun 30, 2022