منی گالہ گینگ نے ریاست کو ملنے والے تحا ئف سے مال بنایا : مریم نواز 


اسلام آباد +لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) عمران خان کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گھڑیاں فروخت کئے جانے کے معاملے پر مسلم  لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے عمران خان کے حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے ریاست پاکستان کو ملنے والے تحائف سے مال بنایا‘ یہ اسی لئے عہدے پر آئے تھے‘ منی گالہ گینگ‘ سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک اور توشہ خانہ سکینڈل سامنے آ گیا ہے۔ پہلے میڈیا میں رپورٹ ہوئی گھڑیوں کے علاوہ تین مزید گھڑیاں عمران خان نے فروخت کیں اور اپنی حکومت کی ترامیم کا فائدہ اٹھا کر گھڑیوں کی قیمت کا تخمینہ اصل سے کم لگوایا اور اس کم قیمت کا 20 فیصد قومی خزانے میں جمع کروایا۔ ان تین گھڑیوں کی مالیت 15 کروڑ 40 لاکھ روپے تھی اور یہ گھڑیاں مشرق وسطیٰ کے اعلیٰ معزز‘ خلیجی جزیرے کے شاہی خاندان کے فرد اور اسی خلیجی جزیرے کے ایک معزز شخص نے پاکستان کے وزیراعظم کو تحفے میں دی تھیں۔پنجاب میں ضمنی انتخاب کا محاذ مریم نواز شریف سنبھالیں گی، حلقوں کے دورے سے متعلق شیڈول تیار کر لیا گیا۔ مریم نواز پرسوں ہفتے سے ضمنی انتخاب والے حلقوں کا دورہ شروع کریں گے، ہفتہ، اتوار اور پیر کو مریم نواز لاہور کے حلقوں میں جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...