نئی دہلی(آئی این پی)جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کا فوج کیلئے 4ہزار سے زائد سنائپر رائفلیں خریدنے کا منصوبہ تیارکر لیا ہے ‘وزارت دفاع نے ٹینڈر جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ رائفلیں 8.6 صلاحیت اور دوربین سے لیس ہونی چاہئیں‘رائفلوںکیلئے 78 لاکھ گولیاں بھی ٹینڈر کا حصہ رائفل کو مقامی طور پر 1,200 میٹر کی رینج اور 100 رائو نڈ فائر کرنے کی صلاحیت کے ساتھ بلاٹ ایکشن آپریٹنگ میکانزم کے ساتھ بنانا ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے فوج کے لیے 4ہزار 8سو سنائپر رائفلوں کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کیا ہے۔وزارت دفاع نے کمپنیوں سے چار ہفتوں میں ٹینڈرکا جواب دینے کو کہا ہے۔ رائفلیں 8.6 صلاحیت اور دوربین سے لیس ہونی چاہئیں۔ رائفلوںکیلئے 78 لاکھ گولیاں بھی مانگی گئی ہیں۔ رائفل کو مقامی طور پر 1,200 میٹر کی رینج اور 100 رائو نڈ فائر کرنے کی صلاحیت کے ساتھ بلاٹ ایکشن آپریٹنگ میکانزم کے ساتھ بنانا ہوگا۔