اسلا م آباد (خصوصی نامہ نگار) امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ سے ملاقات کی۔ ملا قات کے دوران ٹیکساس اور پاکستان کے درمیان قریبی معاشی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ ٹیکساس اور پاکستان مختلف شعبہ جات بشمول پٹرولیم، زراعت، لائیوسٹاک، گرین انرجی، ماحولیاتی تبدیلی، ٹیک سیکٹر، جنیاتی انجنیئرنگ اور سیمی کنڈکٹرز میں تعاون کو فروغ دیں گے۔ ان شعبہ جات میں تعاون کے دائرہ کار کے حوالے سے گفتگو امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان اور ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کی ملاقات کے دوران ہوئی۔ ملاقات ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن میں واقع گورنر کے کیپیٹل ہل آفس میں ہوئی۔ گورنر ٹیکساس نے پاکستانی سفیر کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستانی عوام کے لئے دوستانہ جذبات کا اظہار کیا۔ پاکستانی سفیر نے گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تاکہ ٹیکساس اور پاکستان کے درمیان ٹریڈ، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو فروغ دیا جا سکے۔گورنر نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ مناسب وقت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ملاقات
امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ سے ملاقا ت
Jun 30, 2022