مغربی کنارہ(این این آئی)اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہاکہ یہ واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں پیش آیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق محمد مرائی کی عمر پچیس برس تھی اور اسے سینے میں گولی لگی ۔یہ فلسطینی اسرائیلی فوج کے علاقے میں ایک چھاپہ مار کارروائی میں شہید کیاگیا۔ اس حوالے سے ابھی تک اسرائیلی فوج کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔
فلسطینی شہید