نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب شہریوں کے نام بدل دیئے۔ اورنگ آباد کا نام بدل کر سمبھا جی نگر رکھ دیا گیا۔ عثمان آباد شہر کا نام تبدیل کر کے دھارایشو کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا جب اسے سنگین سیاسی بحران کا سامنا ہے۔ ادھر اترپردیش کے علاقہ فرخ آباد میں پولیس افسر کے تشدد سے دلت نوجوان ہلاک ہو گیا۔
دلت قتل