لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنے ملحقہ یونٹس کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ بغیر اجازت غیرملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنا غیرقانونی اور غیرآئینی ہے۔پی ایچ ایف نے خط میں کہا کہ ’تمام ملحقہ یونٹس کو خبردار کیا جاتا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی نہ کریں، بعض ملحقہ یونٹس غیرملکی کوچز کی بغیر اجازت خدمات حاصل کر رہے ہیں۔بعض کلب خود کو اکیڈمیز کے طور پر پیش کر رہے ہیں، پی ایچ ایف کے آئین میں اکیڈمیز کی گنجائش نہیں ہے۔اگر کوئی پی ایچ ایف سے الحاق چاہتا ہے تو اسے آئینی تقاضے پورے کرنے ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تمام ملحقہ یونٹس کو اس رحجان سے دور رہنے کی ہدایت بھی کردی۔
ہاکی فیڈریشن نے کلبز کو غیرملکی کوچز کی خدمات سے روک دیا
Jun 30, 2022