پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے کوچ ‘ رائیڈر کی کوریا میں ٹریننگ

Jun 30, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے کوچ اور رائیڈر ورلڈ سائیکلنگ سینٹر کوریا میں ہیں اوران کی ٹریننگ 15جون سے10 جولائی تک جاری رہے گی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے کوچ مسٹر سرمد شباب اور سائیکلسٹ مسٹر افنان ڈبلیو سی سی سینٹر سیول کوریا 15 جون سے تربیتی سیشن میں شامل ہیں اس کورس کے تمام اخرجات جس میں ایئر ٹکٹ رہائش اور ٹرینگ کورین سائیکلنگ فیڈرشن برداشت کر رہی ہے کورس کا اختتام 10 جولائی کو ہو گا۔صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ کا کہنا تھا کے فیڈریشن کی درخواست پر اس سال کورس میل اور فی میل دونوں کیلئے الگ کر دیا گیا۔ فی میل کھلاڑی اور کوچ جلد ٹریننگ کیلئے کوریا روانہ ہو جائیں گی۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری معظم خان کا کہنا ہے اس وقت پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے 12 کوچز لیول 1 اور 2 کی تربیت حاصل کر چکے ہیں ۔

مزیدخبریں