لاہور(سپورٹس رپورٹر)نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے پاکستان ٹیم سے ڈراپ ہونے کے معاملے پر کہا ہے کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد ذہنی طور پر دباؤ محسوس ہوتا ہے۔ جب کوئی پروفیشنل کرکٹ کھیلنا شروع کرتا ہے تو ہمیشہ یہی خواب ہوتا ہے کہ ملک کیلئے کھیلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔ ڈراپ ہونے کے بعد ذہنی طور پر دباؤ بھی محسوس ہوتا ہے۔ گِر کر اٹھنے کے بعد کارکردگی میں مزید بہتری آتی ہے، مشکل میں خود کو اٹھانا صرف اپنے اوپر منحصر ہوتا ہے۔ مشکل وقت میں کبھی کبھی ٹریننگ میں بھی دل نہیں لگتا، مشکل وقت میں خود کو حوصلہ دینا پڑتا ہے۔ دورہ سری لنکا میں اچھی پرفارمنس دینے کیلئے پْرامید ہوں۔