شارٹ فال 8911میگاواٹ شہری 14دیہی علاقوں میں 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

اسلام آباد+ لاہور+ سرگودھا(نامہ نگار+ نیوز رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا۔ بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار 911 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ لاہور میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،  ادھر چیف ایگزیکٹو لیسکو چودھری محمد امین نے فتح گڑھ گرڈ سٹیشن کی تکنیکی خرابی دورنہ کرنے پر ایکسیئن، ایس ڈی او اور گرڈ انچارج کو معطل کر دیا ہے۔شاہ کوٹ، واربرٹن، گوجرانوالہ، ننکانہ ، نارنگ منڈی ، سرگودھا، چک امرو ،سمیت کئی شہروں میں غیر اعلانیہ لودشیڈنگ اور کم وولٹیج اور ٹرپنگ سے الیکٹرونکس اشیا جلنے لگیں،شہری پریشان ہوسراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاورڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب ریکارڈ 30 ہزار233 میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ بجلی کی کل پیداوار21 ہزار 322 میگا واٹ ہے۔ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کرچکا ہے۔ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 20 گھنٹے تک ہے۔ اسلام آباد میں 10سے 12اور گردونواح میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہے۔ گزشتہ روز لیسکو کا بجلی کا شارٹ فال 950 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا تھا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بار بار ٹرپنگ ا ور آنکھ مچولی سے کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو گئے۔ جبکہ فتح گڑھ گرڈ سٹیشن کے قریبی علاقے بجلی کی تکنیکی خرابی کوفیلڈافسران اور لائن سٹاف21گھنٹے بعد بھی صحیح نہ ہوسکی جس کے باعث اہل علاقہ کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔ علاوہ ازیںننکانہ صاحب شہر اور گردونواح میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے جبکہ دیہات میں 14گھنٹوں سے بھی تجاوز کرگیا۔ نارنگ منڈی اور گردونواح میں بدترین لوڈشیڈنگ بار بار ٹرپنگ اور تین تین گھنٹے کی مسلسل بجلی بندش نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا۔ شاہ کوٹ میں بجلی کے ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ نے بھی مسئلہ کھڑا کر دیا،محلہ اویس کالونی کی خواتین کا گیس انتظامیہ کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ،نعرے بازی بھی کی  ادھرواربرٹن میں شدید گرمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ یوٹیلٹی سٹور پر دوخواتین بیہوش ہوگئیں۔
لوڈشیڈنگ

ای پیپر دی نیشن