پھول نگر: محلہ جدہ ٹائون میںایک  شخص کی تشددزدہ نعش برآمد


پھول نگر+ قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت)محلہ جدہ ٹائون میں تشدد زدہ شدہ نعش برآمد ہوئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ کسی نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کردیا ہے اس کے ورثاء نعش کے پاس موجود ہے تھانہ سٹی ایس ایچ او عاطف نذیر ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ ورثا سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ رمضان صبح گھر سے گیا شام اس کی نعش چری کی فصل سے ملی پولیس نے بتایا کہ نعش تشدد زدہ تھی اور متوفی کا زمین کا معاہدہ بھی چل رہا تھا۔

ای پیپر دی نیشن