خانیوال(خبرنگار) کپاس کی اگیتی فصل کے لہلاتے کھیت بیماری کے باعث مرجھانے لگے کاشتکار اگست کے وسط میں فصل تلف کر کے مکئی لگانے کیلئے تیار۔ کاشتکار نے گذشتہ سیزن بہتر پیداوار اور قیمت حاصل کرنے کے بعد بعد اس مرتبہ پہلے سے زیادہ اگیتی کاشت کی تھی جسکے پتے بارشوں کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے مرجھانے لگے اور اگیتی کپاس کی فصل کی صورتحال حال خراب ہوگئی۔ ماہرین اس بیماری کو مختلف نام دے رہے ہیں مگر تاحال اس کے تدارک کیلئے کی جانے والی کوششیں کارآمد ثابت نہ ہو سکیں جسکے باعث کاشت کار مزید خرچہ بلکل نہیں کر رہا۔بارش کے بعد بدلتی صورتحال کے پیش نظر کاشتکاراگست کے وسط میں کپاس کو تلف کر کے اس کی جگہ مکئی کاشت کرنے کیلئے تیار ہے اور کاشکار نے اگیتی کپاس کی فصل کی خوراک اور سپرے بند کر دیے ہیں ہیں۔
بارش: کپاس کی اگیتی فصل کے کھیت بیماری سے مرجھانے لگے
Jun 30, 2022