میزان بنک نے اے ٹی ایم نیٹ ورک 1000تک بڑھادیا

Jun 30, 2022


لاہور (کامرس رپورٹر )پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بنک کا اے ٹی ایم نیٹ ورک 1000تک پہنچ گیا ہے۔بنک نے 1000 واں اے ٹی ایم ضلع میانوالی کے علاقے چشمہ میں نصب کیا ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے میزان بنک نے ملک کے دیہی اور نیم شہری علاقوں میں اپنے اے ٹی ایمز کو توسیع دی ہے۔ ان اے ٹی ایمز کے ذریعے24گھنٹے کیش رقم تک رسائی اور عوام کیلئے بنیادی بینکنگ اور مالیاتی شمولیت کوتوسیع دی جارہی ہے۔ میزان بینک کے اے ٹی ایمزاین ایف سی تک فعال رسائی، بائیو میٹرک ٹرانزیکشنز، ذاتی اور دوسرے بینک اکاؤنٹس میں کیش رقم جمع کرنے اور مختلف ڈیجیٹل والیٹس کے ساتھ انضمام کے ساتھ ساتھ شمسی توانائی پر بھی کام کرتے ہیں اور روائتی مشینوں کے مقابلے میں نمایاں طورپر کم توانائی استعمال کرتے ہیں۔ میزان بنک ملک کا واحد بنک ہے جو اپنے اے ٹی ایم ٹرمینلز کے ذریعے تیزترین ڈیبٹ کارڈ ایکٹیویشن سروس فراہم کرتاہے۔ اس کے علاوہ بنک انڈسٹری کا پہلا بینک ہے جس نے اے ٹی ایم کے ذریعے ایک ٹرانزیکشن میں ایک لاکھ روپے تک رقم نکالنے کی اجازت دی ہے۔ میزان بنک کے الٹرنیٹ ڈسٹری بیوشن چینلز کے ہیڈ شارق مبین نے اپنے بیان میں کہاکہ میزان بنک ملک بھر میں اپنے جدید ترین اے ٹی ایم نیٹ ورک کو توسیع دینے کیلئے پرعزم ہے اور انڈسٹری میں بہترین اپ ٹائم کے ساتھ اے ٹی ایم سروسز کے اعلیٰ ترین معیارات پیش کرتا ہے۔

مزیدخبریں