چھانگا مانگا (نمائندہ نوائے وقت)سابق وائس چیئرمین ملک غلام نبی کے چالیسویں کا ختم آج جمبر میں ہو گا۔ تفصیلات کیمطابق سابق نائب ناظم ملک مشتاق احمد اورملک شفیع ،ملک جعفر، ملک اشرف کے والد سابق وائس چیئرمین ملک غلام نبی کے چالیسویں کا ختم آج دو بجے نجی شادی ہال جمبر میں ہو گا۔ مرحوم کے ایثال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی جائے گی۔محفل نعت میں معروف نعت خوانی کریں گے۔ علمائے کرام کا خصوصی خطاب ہو گا۔
سابق وائس چیئرمین ملک غلام نبی کے چالیسویں کا ختم آج ہو گا
Jun 30, 2022