فیروزوالہ( نامہ نگار) ایس ایس پی پٹرولنگ لاہور ریجن حماد رضا قریشی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی محمد عثمان کی زیر نگرانی ضلع بھر کی مختلف شاہراوں پر دوڑ سیفٹی اور ہیلمٹ کااستعمال یقینی بنانے کی اہمیت اجاگر کرنے کی خاطر روڑ کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی محمد عثمان نے کہاکہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل کی ڈرائیونگ ہے اس غفلت و لاپرواہی کے باعث آئے روز موٹر سائیکل سوار حادثات کا شکار ہو کرزندگی سے ہاتھ دھو رہے اور عمر بھر کی معذوری کا شکار ہورہے ہیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے روڈ یوزرز ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنا کر اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔
فیروزوالہ:مختلف شاہراوں پر دوڑ سیفٹی ، ہیلمٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے روڑ کیمپس کا انعقاد
Jun 30, 2022