ڈی آئی جی آپریشنز نے شہری کیخلاف جھوٹے مقدمہ پر سب انسپکٹرکوگرفتارکرلیا


لاہور(نامہ نگار) ایس ایچ اوہربنس پورہ سب انسپکٹر صفدر سجاد نے زمین کے تنازع پر غلام محی الدین نامی شہری پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی انکوائری رپورٹ میں ایس ایچ او ہربنس پورہ قصوروار ثابت ہوا۔ جس پر ڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن(ر) محمد سہیل چودھری نے ایس ایچ او ہربنس پورہ سب انسپکٹر صفدر سجاد کوگرفتارکرا کر اس خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے ۔سہیل چودھری نے کہا کہ کسی بھی پولیس افسر کو حق حاصل نہیں کہ وہ عام شہری پر ظلم کرے۔کرپشن، اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے والے افسران کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔جبکہ ڈی آئی جی آپریشنزلاہور کیپٹن(ر)محمد سہیل چودھری نے عید الاضحی کی آمداورضمنی انتخابات کے تناظر میں شہر میں سرچ آپریشنز مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ امن وامان کا قیام برقرار رکھنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ہوٹلوں، سرائوں، بس سٹینڈزو ریلوے سٹیشن سمیت پوش علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے جائیں۔ مویشی منڈیوںمیں بیوپاریوںاور خریداروںکو بھرپور تحفظ فراہم کیا جائے۔ رواں ماہ کے دوران496 سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے گئے۔دورانِ سرچ آپریشنز 9133 گھروں،10 ہوٹلوں، 02 ہاسٹلز، 24 بس اڈوں،20 گوداموں، 572 دکانوں،5424 کرایہ داروں، 39 ہزار 939سے زائد افراد کی چیکنگ کی گئی۔ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر69 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن