فیروزوالہ( نامہ نگار) شفاف الیکشن کو یقینی بنانے کیلئے ڈی پی او فیصل مختار نے خود مختلف پولینگ سٹیشن ہائے کا وزٹ کیا۔ انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 140 میں شفاف الیکشن اور ووٹ کاسٹ کرنے والوں کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔ ضمنی الیکشن کے حوالے سے ڈی پی اوشیخوپورہ فیصل مختار کی سرکل آفیسران سمیت انچارج سکیورٹی اور دیگر پولیس آفیسران سے خصوصی میٹنگ بھی کی گئی۔