لاہور(نامہ نگار) شاہدرہ کے علا قے میں 14 سالہ بچے مجاہدکے قتل میں ملوث ملزم کے بھائی کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ میں نامزد ملزم سفیان عرف سنی کے بھائی اسامہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا جبکہ مرکزی ملزم سفیان عرف سنی کو وقوعہ کے روز ہی گرفتار کرلیا تھا۔ اسامہ پر قتل کی واردات میں مرکزی ملزم کی معاونت کا شبہ ہے۔ ملزم سفیان عرف سنی بچے مجاہدسے تعلقات استوار کرنا چاہتا تھا۔ ملزم سفیان نے مارکیٹ کے باتھ روم میں 14سالہ لڑکے کو تیز رھار آلے سے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ مقتول مجاہد ،ملزم سفیان عرف سنی کے بھائی کی جوس، گولے کی دکان میں ملازم تھا۔