پسنی میں امن وامان اوربنیادی سہولتوں کے حوالے سے اجلاس

پسنی (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر محمدجان بلوچ کی زیر صدارت پسنی میں مختلف بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق  جائزہ اجلاس  ہوا جس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی بجلی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ پبلک کے ہیلتھ کے ایس ڈی او فضل کریم ،نواز بلوچ،کیسکو سب ڈویڑن پسنی کے ایس ڈی او شگراللہ بلوچ،ایس ڈی  پی او  پولیس لعل جان بلوچ ،سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں اور نو منتخب کونسلروں نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف ایشوز پر گفتگو کی گئی،پسنی میں بجلی بحران اور سٹی کے کچھ علاقوں میں پانی بحران پر قابو پانے سے متعلق بات چیت کی گئی جبکہ پسنی شہر میں منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں ایس  ڈی  پی او پولیس لعل جان بلوچ نے اجلاس کو تفصیل سے گاہ کیا جبکہ اجلاس میں بارڈر ٹریڈ بھی زیر بحث آئی  اور اس بات پر زْور دیاگیا کہ ایرانی تیل اور خوردونوش کے اشیاء  کی بیرون صوبہ لے جانے پر مکمل طور پر پابندی ہے پولیس ،لیویز اور دیگر ادارے ایرانی تیل کی بیرون صوبہ سمگلنگ کو روکیں۔

ای پیپر دی نیشن