گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)برسی مہاراجہ رنجیت سنگھ کے موقع پربھارت اورملک کے مختلف حصوں سے سکھ یاتریوں کی آمدکا سلسلہ جاری، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے جائے پیدائش وحویلی مہاراجہ رنجیت سنگھ کے اطراف اندرصفائی کیلئے سپیشل سکوارڈتشکیل دیدیا تفصیلات کے مطابق پنجاب کے پہلے پنجابی حکمران راجہ رنجیت سنگھ گوجرانوالہ اندرون شہرمیں 13 نومبر 1780کوپیداہوئے اورانکی جائے پیدائش جوحویلی راجہ رنجیت سنگھ کے نام سے منسوب ہے میں انکی برسی کے موقع پردنیابھرسے بلخصوص بھارت اورپاکستان کے مختلف شہروں سے عقیدت رکھنے والوں کی آمد متوقع ہے۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرگوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احدڈوگراورچیئرمین وڈپٹی کمشنرسائرہ عمرکی ہدایات پرحویلی راجہ رنجیر سنگھ کے اطراف اوراندرصفائی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے اورسپیشل ٹیمیں روزانہ کی بنیادپرحویلی اورکورٹ یارڈ کی صفائی ستھرائی کررہی ہیں تاکہ معززمہمانوں کوصاف اوربہترین ماحول فراہم کیا جاسکے۔ سینٹری ورکرزنے حویلی چھت، کمروں اور صحن میں جمع کچر اٹھایااورچونے کا چھڑکائو بھی کیا۔ سی ای او جی ڈبلیو ایم سی نے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ حویلی میں کچراپھینکنے سے اجتناب کریں۔