گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت اور ناقص کھانے فراہم کرنے والے میرج ھالز پکوان سنٹرز اور مارکیوں کے خلاف سخت ایکشن متعدد کو جرمانے کیے گئے *ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز گوجرانوالہ ڈویژن عدیل اسلم اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عمر فاروق کی سربراہی میں ضلع بھر کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے شادی ہالز اور پکوان سینٹرز پرحفضان صحت کے اصولوں پر عمل پیرا نہ ہونے والوں کے خلاف سخت آپریشن کیا گیا ۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے51 شادی ہالز اور پکوان سینٹرز کو چیک کیا گیا۔ دوران چیکنگ چند شادی ہالز مالکان کو صفائی کی تسلی بخش صورتحال پر اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات، فوڈ سیفٹی ٹیم کی جانب سے پہلے دی گئی اصلاحات پہ عمل پیرا نہ ہونے، حشرات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات نہ ہونے، کھانیکی تیاری میں ممنوعہ مضر صحت اشیا کے استعمال پر متعدد شادی ہالز اور پکوان سینٹرز کو پانچ لاکھ تیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور بھاری مقدار میں ممنوعہ مضر صحت اشیا کو موقع پر تلف کر کے چند پکوان سینٹرز پہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کروا دیے گئے۔
قص کھانے، فوڈ اتھارٹی کاپر میرج ہالز، پکوان سنٹرز کیخلاف ایکشن
Jun 30, 2022