حکومتی پراپیگنڈہ مہم عمران خان کی عوامی مقبولیت کم نہیں کرسکتا: رانا ساجد علی 


کامونکی(نمائندہ خصوصی)حکومت نے پٹرولیم کے بعد بجلی کی قیمتوں میں ہوشرباء  اضافہ کرکے عوام پر مشکلات کا پہاڑ گرادیا،امپورٹڈ حکمرانوں میں عوام کا احسا س ختم ہو چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائ￿  امیدوار برائے قومی اسمبلی رانا ساجد علی شوکت نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے خلاف جاری سازشیں،انتقامی سیاسی کاروائیاں اورحکومتی پراپیگنڈہ مہم عمران خان اور پارٹی کی عوامی مقبولیت کم نہیں کرسکتا۔ہم پرعزم ہیں اور پارٹی چیئرمین کے شانہ بشانہ ہیں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جاری احتجاجی تحریک ملک و قوم کے مفادات کے تحفظ کی آئینہ دار ہے اسی جددجہد کے تحت موجودہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات ممکن ہوگی اوروہ وقت ہرگز دور نہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کیلئے عمران خان رول ماڈل اور آئیڈیل شخصیت ہیں جن کی سربراہی میں پاکستان کی یوتھ سیاسی میدان میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے، پی ٹی آئی کو تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی مثالی حمایت حاصل ہے جو حالیہ ضمنی انتخابات اور آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کی واضح اکثریت سے جیت کا سبب بنے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن