گکھڑمنڈی(نامہ نگار) تحریک انصاف کے راہنمائوں شہریار لیاقت علی بلا آرائیں ، چوہدری طاہر رشید باجوہ اور پروفیسر شکیل احمد باجوہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں حمزہ شہباز کی حکومت چندروز کی مہمان ہے دو ماہ میں بھی جو حکمراں کابینہ تشکیل نہ دے سکے اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، کیونکہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت کا دوٹوک اعلان کرکے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی رخصتی کا الارم بجا دیا ۔
دو ماہ میں بھی جو حکمراں کابینہ تشکیل نہ دے سکے اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں
Jun 30, 2022