کامونکی(نمائندہ خصوصی )اسسٹنٹ کمشنر کامونکی بختیار اسمعیٰل نے مختلف پیٹرول پمپس کی چیکنگ کی ،اس دوران زائد قیمت پر پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے اور پیمانے میں فرق پر دو پیٹرول پمپس کو 60 ہزار روپے جرمانے عائد کئے اورکھاد کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے مختلف کھاد ڈیلروں کی انسپیکشنز کی اس دوران سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر کھاد فروخت والے ہرپوکی کے ڈیلر کو پندرہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا دریں اثناء ایک ہی جگہ پر یقینی بنانے کیلئے غیر قانونی طور پر بنائی گئی مویشی منڈی کو ختم کرادیا۔