نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)کاروبار رات9بجے بند کرکے بجلی کی بچت کرنے کا فارمولا بھی فیل ہوگیا گرمی حبس کی شدت بڑھتے ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ شہروں میں12سے14گھنٹے اور دیہاتی علاقوں میں18گھنٹے تک پہنچ گیا وولٹیج کی کمی بیشی، بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے گھروں میں قیمتی الیکٹرانک اشیاء جل گئیں گرمی اور موسم برسات کی آمد سے قبل لٹکتی تاروں کو مرمت نہ کرنے کی وجہ سے شہر کے کئی محلوں میں تاروں سے سپارکنگ ہوکر نہ صرف آگ نکلتی ہے بلکہ دیواروں میں بھی کرنٹ آجاتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں کاروبار رات9بجے بند کر دئیے جاتے ہیں لیکن لوڈشیڈنگ کم ہونے کی بجائے حد سے زیادہ ہوگئی ہے دکاندار مارکیٹیں جلد بند کرنے پر نالاں نظر آتے ہیں انکا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے گاہک رات کے وقت خریداری کرنے آتے ہیں لیکن لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے انہوں نے حکومت ہدایات کی روشنی میں دکانیں بند کر دی جاتی ہیلیکن حالات ٹھیک ہونے کی بجائے مزید خراب ہوتے جارہے ہیں لوگوں نے حکومت سے لوڈشیڈنگ پر فوری کنٹرول کرنے کی اپیل کی ۔
نوشہرہ ورکاں: وولٹیج کی کمی بیشی، ٹرپنگ سے قیمتی الیکٹرانک اشیاء جل گئیں
Jun 30, 2022