گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)واسا نے مون سون کی بارشوں کے دوران نکاسی آب کو بہتر بنانے کیلئے ماسٹر پلان تشکیل دیدیا۔افسروں اور عملہ کی چھٹیاں منسوخ۔ ہیڈ آفس سمیت چار ہنگامی مراکز قائم کر دئیے گئے۔ ایم ڈی واسا عامر عزیز کی زیر صدارت اس سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹرانجینئرنگ کاشان حفیظ بٹ، ڈائریکٹر(ایڈمن اینڈ فنانس)مقصود انجم رانا، ڈائریکٹر (پی اینڈ ڈی)عامر سلیم، ڈپٹی ڈائریکٹر ز اطہر ندیم ، محمد اسلم ، خرم نبیل بٹ، سٹاف آفیسر رانا غلام مرتضی سمیت دیگر افسروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ واسا کے پاس مون سون کے دوران ہیڈ آفس پیپلز کالونی ،بالعکس باغ فرحت جی ٹی روڈ ، جناح اسٹیڈیم ، اور شاہین آباد جی ٹی روڈ پر ایمرجنسی سینٹرز بنائے جائیں گے۔ 10 سکر مشینیں ، 21 جنریٹرز 37 ڈسپوزل اسٹیشنوں پر 110 پمپس نصب کئے جائینگے ۔ 200 سیورمینوں کیساتھ 50 ڈیلی ویجز ملازمین بھی 73 یونین کونسلوں میں خدمات سرانجام دیں گے۔ لدھیوالہ وڑائچ اور ایمن آباد واسا کی حدود میں شامل نہ ہیں۔ جبکہ 7 جیٹ مشینیں اور 30 ڈی واٹرنگ سیٹ بھی مہیا کیے گئے ہیں۔ فوکل پرسن کاشان حفیظ بٹ نے مزید بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود واسا اپنی کارکردگی بہتر بنا رہا ہے ۔
واسا نے مون سون میں نکاسی آب کو بہتر بنانے کیلئے ماسٹر پلان تشکیل دیدیا
Jun 30, 2022