گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر و ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا جن قومو ں کا فوکس تعلیم پر ہوتا ہے وہی ترقی کی منزلیں طے کرتی ہیں کیونکہ تعلیم ہی واحدہتھیار ہے جس سے ہم پوری دنیا کو فتح کر سکتے ہیں تعلیم ہی قوم کے احساس وشعور کو نکھارتی ہے تعلیم سے اراستہ ہوناہی وقت کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اپنے وفاقی وزیر تعلیم کے دور سے ہی گوجرانوالہ یونیورسٹی کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھی جس کا خواب اب پورا ہوتا نظر آرہا ہے جوکہ گوجرانوالہ کے شہریوں کے لیے باعث مسرت ہیں جس پر مبارکباد کے مستحق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہیں(ن لیگ )نے گوجرانوالہ کو میگا پروجیکٹس دینے کی روایت برقرار رکھی ہے سازش اور مداخلت کا چورن بک چکا ہے انتخابات کے بعد پی ٹی آئی چھو منترہو جائے گی پاکستانی قوم آج بھی اپنی محبوب قائد میاں نواز شریف کے پیچھے کھڑی ہے قوم کو کروڑ نوکریاں اور گھر دینے کا جھانسہ دینے والا عوام کے دلوں سے اتر چکا ہے چار سال بھٹکنے کے بعد پاکستان کی سمت ترقی اور بہتری کی طرف ہے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اتحادی جماتیں بہتری کے لیے دن رات سخت محنت کر رہی ہے ریاست مدینہ کا مذہبی نعرہ لگا کر عوام کو دلدل میں دھکیلا پاکستان کے عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
گوجرانوالہ یونیورسٹی کے قیام کا خواب پورا ہوتا نظر آرہا ہے : عثمان ابراہیم
Jun 30, 2022